ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا ،ہے اور رہے گا

 ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا ،ہے اور رہے گا

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام نے دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔
عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا۔بعض سیاسی عناصر اپنے غیر جمہوری طرز عمل سے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔ انکا کہنا تھا کہ الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا ،ہے اور رہے گا۔ پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھیل کھیلنے والے عوام پر رحم کریں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

Most Popular