ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں  سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں تھانہ بہارہ کہو پولیس اور رینجرز نے جھنگ بنگیال اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی میں ایک سو پچاس گھروں کی تلاشی لی گئی اور دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ خانیوال کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاری ملزمان سمیت سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دنیا پور میں سرچ آپریشن میں پولیس،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران تیس سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن میں چوالیس افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ میاں چنوں میں بھی آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اکیس سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Most Popular