وادی راجگال میں آپریشن کا آغاز

وادی راجگال میں آپریشن کا آغاز


ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے خیبرفور آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف وادی راجگال میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے،،، پہلے باجوڑ، پھر سوات اور باجوڑ ایجنسی کو کلئیر کرایا گیا، آپریشن خیبر فور ردالفساد کا حصہ ہے، جو
انتہائی دشوار گزار سنگلاخ اور اونچی پہاڑیوں پر مشتمل ہے، اس کا مقصد سرحد پار موجود داعش کو کارروائیوں سے روکنا ہے۔۔۔ راجگال فاٹاکاسب سے مشکل علاقہ ہے،اس کی 8 گزرگائیںٕ ہیں،500 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ضرب عضب جو 2014 میں شروع کیا، سارا علاقہ کلیئر کرالیا گیا،، شوال کوبھی جلدکلیئرکردیاجائےگا،،،، دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر9 ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے،ردالفساد کے آغاز سے اب تک ملک میں 46 بڑے آپریشن کئے گئے، سندھ میں پانچ سو بائیس دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے،،، پنجاب میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائیوں میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے،ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر نظرثانی کی گئی، کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں 98 فیصد کمی آئی ہے،،،، جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ستانوے فیصد کمی آئی،،، کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے مقدمات چلائے جارہے ہیں، فوجی عدالتوں میں 40 مقدمات زیر سماعت ہیں، پاراچنارواقعےمیں گرفتارافرادکےداعش سےرابطےکےشواہدملےہیں، پارہ چنار دھماکوں کے ملزمان کا کیس فوجی عدالتوں میں چلے گا،۔۔۔

Most Popular