جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، جے آئی ٹی وہ ایشو ہے جس کا فوج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

 جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، جے آئی ٹی وہ ایشو ہے جس کا فوج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

جے آئی ٹی سے پاک فوج کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج نے واضح کردیا، پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اورایم آئی کے ممبرتھے، جنہوں نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور اعلی عدلیہ نے ہی اس کا فیصلہ کرنا ہے ، جے آئی ٹی کے کام میں فوج کی براہ راست مداخلت نہیں, ڈی جی آئی ایس پی آر نے کسی بھی سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر وہ کام کر رہے ہیں جو پاکستان دفاع اور استحکام کیلئے ضروری ہے، ملک کی سلامتی کے لیے ہر ضروری اقدام کررہے ہیں، ہر پاکستانی کا بھی فرض ہے کہ آئین اور قانونی کی پاسداری کو یقینی بنائے

Most Popular