مکار دشمن چھپ کر وار کرنا نہ بھولا۔ کنٹرول لائن پر اٹھمقام کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریا میں جا گری
بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کو روز کا معمول بنا لیا۔ تازہ کارروائی میں گھات لگا کر پاک فوج کی گاڑی کی نشانہ بنایا جس میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کنٹرول لائن پر اٹھمقام کے قریب پاک فوج کی گاڑی گزر رہی تھی کہ بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس سے گاڑی دریا میں جا گری۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پاک فوج کے چار جوان دریا میں ڈوب گئے۔ پاک فوج کے ایک شہید جوان کا جسد خاکی دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ تین جوانوں کی تلاش جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔