سپریم کورٹ میں کل پاناما کیس کی سماعت ہو گی,جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے اگر مگر کی باتیں زور پکڑ گئیں

سپریم کورٹ میں کل پاناما کیس کی سماعت ہو گی,جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے اگر مگر کی باتیں زور پکڑ گئیں


پاناما کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت، کیا ہونے والا ہے،،عدالت عظمی کیا کوئی بڑا فیصلہ سنائے گی، سب کی نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ملک کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے،،، سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے،،، وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے بعد پہلے قوم کے خطاب میں پھر پارلیمنٹ میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا،،، اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کے بعد کیس سپریم کورٹ میں گیا،،،تین دو کے فیصلے کے بعد بات پھر کمیشن پر ہی ٹھہری،،، پہلے پہل حکمران جماعت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا لیکن بعد میں جے آئی ٹی کو متنازع قرار دے دیا گیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف لفظی یلغار کا سلسلہ جاری ہے،،، ایک طرف اپوزیشن وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے تو دوسری طرف وزیراعظم استعفیٰ نہ دینے کے موقف پر قائم ہیں،،، جبکہ حکومتی وزرا اور رہنما بھی وزیراعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں،،، وزیراعظم نواز شریف پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔۔۔۔ سیاسی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے،،، کیا سپریم کورٹ حکومت کے خلاف فیصلہ دے گی یا پھر کوئی نیا بنچ یا کمیشن بنے گا،،، اس کا فیصلہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں ہو جائے گا۔

Most Popular