پشاور کے نواحی علاقے متنی ميں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق اورتین زخمی ۔

پشاور کے نواحی علاقے متنی ميں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق اورتین زخمی ۔

پولیس کے مطابق گاڑی متنی سے درہ آدم خیل جارہی تھی کہ یوسف خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائرنگ کی وجوہات اورملزمان کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے،دوسری جانب کوہاٹ روڈ پروخو پل کے قریب آٹھ کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بارود مواد پریشرککرمیں رکھا گیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular