ایف سی نے بلوچستان کےعلاقےژوب میں دہشتگردوں کےٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑلی

ایف سی نے بلوچستان کےعلاقےژوب میں دہشتگردوں کےٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑلی


آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف سی نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ برآمد اسلحہ میں انچاس آر پی جی سیون راکٹ، چھ بارودی سرنگیں، پانچ آئی ای ڈیز، انچاس فیوز، اینٹی ائیر کرافٹ گن، پچانوے بکس اینٹی ائیر کرافٹ گن راؤنڈز اور مختلف ساخت کے دیگر ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔

Most Popular