محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔

شدید گرمی کے بعد گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں ابررحمت اور تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی، روزے داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سنا دی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان ، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھر اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں سورج کا عضب برقرار ہے، سب سےزیادہ گرمی سبی، نوکنڈی، دالبندین 48 ، لاڑکانہ، دادو، موہنجوداڑو47، رحیم یار خان، شہید بینظیر آباد46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular