الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ارکان پارلیمنٹ کا تمام ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کا تمام ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کے مطابق ریکارڈ کی چوری یا پھیلائو کے سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں ارکان پارلیمنٹ کے زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ خصوصی طور پر محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جابن سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام الیکشن کمیشن آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کاارکان پارلیمنٹ سے جو ریکارڈ ہے اسے محفوظ بنایا جائے اور ریکارڈ کی چوری یا پھیلائو کو روکا جائے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر کسی بھی رکن پارلیمنٹ کا ریکارڈ کسی بھی ذریعہ سے باہر دیا گیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں حکم نامہ میں جے آئی ٹی میں اراکین کے زیر سماعت مقدمات کاریکارڈخصوصی طور پر محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کا ریکارڈ کسی غیر متعلقہ شخص کو الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر کسی صحافی کو بھی ریکارڈ نہیں دیا جائیگا۔