پاناماتحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ قطری کا خط جھوٹا ہے،عمران خان
پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات کےبعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جےآئی ٹی کے سامنے ایسے پیش ہوئے جیسے بہت بڑا احسان کیا، وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں,عمران خان نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھایاں بانٹی گئیں، آج اسی پر حملے کیے جا رہے ہیں،نوازشریف پیسے کی طاقت سے سب کو خریدنے کے عادی ہیں اب جے آئی ٹی کنٹرول نہیں ہورہی, چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اداروں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ فیصلہ خلاف آیا تو نقصان ہوگا، پوری قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ ہے،نواز شریف اورزرداری کوفرشتے بھی دے دیں تو کرپشن نہیں رکےگی، آصف زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے, پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ قطری کا خط جھوٹ ہے، قطری سے کہتا ہوں کہ وہ صرف اپنی بینک ٹرانزکشن ہی دکھا دیں