پنجاب رینجرز نے یوم علی پر دہشت گردوں کا گھناؤنا منصوبہ خاک میں ملا دیا
پاکستان کی فورسز نے بتا دیا کہ ملک کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،،ملک بھر میں امن دشمنوں اور فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد پورے زور سے جاری ہے، پنجاب رینجرز نے یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران وہاں چھپے دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد رمضان میں مذہبی اجتماع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا