سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے شرپسندوں کا تخریب کاری کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے شرپسندوں کا تخریب کاری کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران جنوبی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ اسلحے میں ایچ ایم جیز، ایس ایم جیز، میزائل لانچر، پسٹلز، آر پی جی سیون جبکہ دھماکہ خیز مواد میں ڈریگنوو، بارود سے بھرے بکس، آر پی جی سیون راکٹ، بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔ شرپسندوں نے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ تخریبی مقاصد کے لیے چھپا رکھا تھا تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ان کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا

Most Popular