محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

گرمی سے ستائےشہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشی کی خبر سنا دی، اگلے ہفتے سوموار سے جمعہ کےدوران پری مون سون بارشوں کاآغاز ہوگا، اس دوران لاہور سمیت بالائی پنجاب، کشمیر، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوگی, محکمہ موسمیات کے مطابق اگے چوبیس گھںٹے کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور،ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد،کوہاٹ، ژوب ، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جب کہ سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پربوندا باندی متوقع ہے, دوسری جانب ملک کے میدانی حصوں کوشدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، سب سےزیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑومیں 50 ڈگری جبکہ دادو 49، لاڑکانہ 48 اور سبی47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Most Popular