سب ادارےپاکستان کے ہیں، انہیں متنازعہ نہیں بناناچاہیے, ملکی معیشت درست سمت میں رواں ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ،، سب ادارے پاکستان کےہیں، انہیں متنازع نہیں بناناچاہئے،اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزارت پارٹی اوروزیراعظم کی امانت ہے،اوران کے استعفے کا فیصلہ وزیراعظم اورپارٹی کرےگی ۔۔۔۔۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ملکی معیشت درست سمت پر رواں ہے ، فی الحال آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پراپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہورہا ہے ،، حالانکہ اس میں کسی بھی قسم کی حقیقت نہیں ہے۔ اس وقت اسٹاک ایکسچینج کے صورت حال کچھ خراب ہے مگر2013ءکی نسبت کافی بہتر ہے، ملک میں گردشی قرضوں کا حجم 400ارب روپے ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ پہلے دو ماہ میں دو ارب ساٹھ کرورڑ ڈالر تھا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دو ماہ میں 457ملین ڈالرز رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں غیرملکی سرمایہ کاری 179ملین ڈالرزتھی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالی خسار ہ بہتر ہوا جبکہ افراط زر پر بھی قابوپایا ،اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرسے زائد ہیں جس میں سٹیٹ بینک کےپاس14ارب ڈالر،کمرشل بینکوں کے پاس4ارب ڈالرسےزائدکےذخائرہیں جبکہ مہنگائی کی شرح4اعشاریہ 16فیصد،:صنعتی شعبے کی شرح ترقی 5اعشاریہ9فیصد اور براہ راست سرمایہ کاری میں 1اعشاریہ5فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے