طیارہ حادثہ میں جاں بحق مزید گیارہ افراد کی میتیں لواحقین کےحوالے

طیارہ حادثہ میں جاں بحق مزید گیارہ افراد کی میتیں لواحقین کےحوالے

سانحہ حویلیاں میں جاں بحق تمام پاکستانیوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل ہوگیا ہے،،چترال کے گیارہ افراد کی میتیں لواحقیں کے حوالے کردی گئیں،،جن میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد گل نورانی،،مزرا گل،، ثمینہ گل،،زاہدہ پروین،،فرحان اور حسن علی بھی شامل ہیں،،
چترال سے ہی تعلق رکھنے والے احترام الحق،، عائشہ عثمان،،محمد علی خان،،محمد خان،،اور سلمان زین العابدین کی میتیں بھی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں،،ان میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے راولپنڈی کے نورخان ایئربیس پہنچایا گیا جہاں سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے چترال منتقل کردیاگیا ہے،،پمز انتظامیہ کاکہناہے،،کہ پاکستانی مسافروں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں،،
تاہم چینی باشندے سمیت تین غیرملکیوں کی لاشیں سرد خانے میں موجود ہیں،،جن کی حوالگی کےلیے متعلقہ سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں،،

Most Popular