لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج جاری

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج جاری


مطالبات کی منظوری کے لیے مریضوں کوٹرپتا چھوڑ کر مسیحا ایک بار پھر احتجاج پر ہیں،،ینگ ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کافیصلہ واپس لینےتک او پی ڈیز کا بائیکاٹ کررکھا ہے،،جس سے ہسپتالوں میں ہزاروں مریض علاج کے منتظر ہیں،، لیکن کوئی مرہم رکھنے والا نظر نہیں آرہا،،ینگ ڈاکٹرز کا کہناہے،،کہ مطالبات نہ مانےگئےتو نیالائحہ عمل دیں گے،،جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی،،ڈاکٹروں کی ہڑتال کےباعث پنجاب بھر میں مریض ہسپتالوں میں پریشانی کاشکار ہیں،،جب کہ لاہور میں سروسز،،جناحمیو،،گنگا رام،،چلڈرن اور جنرل ہسپتال میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض بے حال اور بے یارو مدد گار پڑے ہیں،،دوسری طرف انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز کی مدد سےکام چلانے کی کوشش کررہی ہے،

Most Popular