معروف ڈرامہ الف ن کے مشہور اداکار کمال احمد رضوی کو بچھڑے ایک سال ہوگیا

معروف ڈرامہ الف ن کے مشہور اداکار  کمال احمد رضوی کو بچھڑے ایک سال ہوگیا


کمال احمد رضوی یکم مئی انیس سو تیس کو بھارت کے شہر بہارمیں پیدا ہوئے،، انیس سو اکاون میں پاکستان آنے کے بعد کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھر لاہور منتقل ہو گئے۔ انہوں نے انی سو اٹھاون میں تھیٹر سے فنی کیریئر شروع کیا۔ این سو پینسٹھ میں پہلی دفعہ الف نون شروع کیا، اور ان کا کردار الن بہت مقبول ہوا، اس پروگرام میں اداکار ننھا اوررفیع خاورنے بھی کام کیاحکومت نے انہیں چودہ اگست انیس سو نواسی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا،انہوں نے اسٹیج کے لئے بہت کام کیا اور بے شما ڈرامے لکھنے کے ساتھ ان کو ڈائریکٹ بھی کیا اور اداکاری بھی کی،،ان کا ایک ٹی وی ڈرامہ میں ’’مسٹر شیطان ‘‘کا کردار بھی بہت پسند کیا گیا۔ ان کا مزاح بہت معیاری تھا۔ کمال احمد رضوی سترہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو پچاسی برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے

Most Popular