میوہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز آپس میں لڑ پڑے،

میوہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز آپس میں لڑ پڑے،

میو ہسپتال میدان جنگ بن گیا،پولیس اہلکار ڈاکٹروں اور سیکیورٹی گارڈز لڑ پڑے،،، جھڑپ کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔۔
پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو چیک اپ کے لیے میوہسپتال کی ایمرجنسی میں لے کر آئے،،، ساتھی کے فوری چیک اپ کرانے کی ضد پر پولیس اہلکار ڈاکٹروں سے الجھ پڑے،،، بات بگڑی تو سیکورٹی گارڈز بھی میدان میں کودے،،، بس پھر کیا تھا پولیس اہلکار برا مان گئے،،، دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی
دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،،، میوہسپتال کے ڈاکٹروں نے ناقص سیکیورٹی صورتحال پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

Most Popular