کراچی میں آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔

کراچی میں آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔

سپر ہائی وے پر کراچی سے حیدر آباد جانے والی شاہراہ پر پیٹرول سے بھرے ٹینکر کی بریک فیل ہو گئی جس کے باعث آئل ٹنیکر بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج ہو اتو مقامی افراد اور قریب کھڑی پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا۔ آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے سے پولیس وین بھی جل گئی۔ واقعے کی ا طلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

Most Popular