کراچی کی پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی

کراچی کی پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی

میرین اکیڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ توقع ہے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس اپنے والدین اوراستاتذہ کانام بلند کریں گے۔ میرین اکیڈمی کے قیام کا مقصد سمندری حدود کا تحفظ ہے۔ اکیڈمی نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دی ہیں۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سی پیک کیخلاف پروپیگنڈہ کرر ہے ہیں۔ مخالفین ملک کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملک کی ترقی پرکام کریں۔ سی پیک کےمغربی روٹ میں تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کیلئےاہم کردارادا کرے گا۔
صدرممنون حسین نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہریوں اور فورسز نے پچاس ہزار سے زائد قربانیاں دیں جن پر فخر ہے۔ 

Most Popular