دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم پر عزم ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے قمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اور چاروں وزارئے اعلی کی جانب سے بھی کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان ،سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو،خورشید شاہ،سراج الحق اور دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے بھی چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے