دہشتگردجہاں کہیں بھی ہوں اِنہیں جہنم واصل کیاجائےپاکستان اپنی بقااوراگلی نسلوں کےمستقبل کی جنگ لڑرہا ہے,وزیراعظم نواز شریف

دہشتگردجہاں کہیں بھی ہوں اِنہیں جہنم واصل کیاجائےپاکستان اپنی بقااوراگلی نسلوں کےمستقبل کی جنگ لڑرہا ہے,وزیراعظم نواز شریف

سیہون شریف میں وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔۔ چیف سیکرٹری سندھ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی, اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے, وزیراعظم کا کہنا تھا مسلح افواج، اور، سکیورٹی ادارے دہشت گردوں، اور، ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائیں, دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں، اُن کا قلع قمع کیا جائے,
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کئی سالوں سے اندرونی، اور، بیرونی ملک دشمنوں سے لڑ رہے ہیں۔۔ پاکستان ملکی تاریخ کے سیاہ دور سے گزر رہا ہے, یہی وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر اندرونی، اور، بیرونی ملک دشمنوں کا مقابلہ کریں, پاکستان اپنی بقا، اور، اگلی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہے, ہم اس جنگ میں ہر صورت کامیاب ہوں گے۔۔ دہشت گرد معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں, ریاست ہر قیمت پر انسانیت، اور، لوگوں کے حقوق سلب کرنے والوں کو شکست دے گی,وزیراعظم نے مزید کہا کہ دُنیا میں ہر قوم کو امن، اور، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ظالمانہ قوتوں کا سامنا کرنا پڑا۔۔ حق و باطل کی جنگ میں جیت پاکستانی عوام کی ہو گی, اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی, گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزراء، آرمی چیف، وزیر داخلہ، اور، قومی سلامتی کے مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔۔ وزیراعظم نے سیہون شریف میں بھی زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی

Most Popular