دہشتگردوں نے لعل کا در خون سے لال کرڈالا۔۔۔۔۔

دہشتگردوں نے لعل کا در خون سے لال کرڈالا۔۔۔۔۔

دہشتگردوں نے لعل کا در خون سے لال کرڈالا،،، سیہون شریف میں درگاہ لال شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد اکیاسی ہو گئی،،، دو سو پچاس سے زائد زخمی اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،، پورا ملک دہشت گرد حملے کے سوگ میں ڈوب گیا،،، معصوم شہری دہشتگردوں کے نشانے پر،،، سفاک دشمن ملک کا امن تار تار کرنے پر تل گئے،،، بزدل دشمنوں نے سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کی نگری کو خون میں ڈبو دیا،،، مزار کے احاطے میں ہونے و الے خود کش حملے نے کئی گھرانے اجاڑ دئیے،،، عقیدت مندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں دھمال چل رہا تھا،،، ہر طرف چیخ و پکار آہ و پکار اور ماتم کا سماں تھا،،، دھماکے میں کسی نے اپنے والد کو کھویا تو کوئی ماں کی محبت سے محروم ہو گیا،،، کسی کا بھائی گیا تو کسی کا بیٹا،،،دہشتگردی کے واقعہ نے پورے ملک کو سوگ میں ڈوبا دیا،،، سندھ کے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی،،، اڑھائی سو سے زائد زخمی زندگی اور موت کی کمکش میں مبتلا ہیں،،،کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے،، پنجاب سندھ خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے،،، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے،

Most Popular