سانحہ سیہون شریف کے بعد ملک بھر میں تمام بڑے مزارات کی سیکیورٹی اتنہائی سخت۔۔۔۔

سانحہ سیہون شریف کے بعد ملک بھر میں تمام بڑے مزارات کی سیکیورٹی اتنہائی سخت۔۔۔۔

سیہون شریف دھماکے کے بعد صوبائی حکومتوں کو مزارات کی سیکیورٹی کا خیال آگیا،،، ملک بھر میں تمام مزارا ت کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا،،، تمام درباروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،،، زائرین کو سخت چیکنگ کے بعد حاضری کی اجازت دی جارہی ہے،،، ملتان میں بڑے درباروں شاہ شمس تبریز اور درگاہ بہاؤالدین زکریہ کو مکمل بند کردیا گیا،،، جبکہ سندھ میں عبداللہ شاہ غازی سمیت تمام درباروں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،،، اسلام آباد میں امام بری اور دیگر مزاروں پر کڑے پہرے لگا دئیے گئے،،، زائرین کو متعدد مقامات پر چیکنگ کے بعد مزار کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے،،، ادھر لاہور میں داتا دربار بیبیاں پاک دامن، میاں میر، مادھولعل حسین، پیر مکی، شاہ عنایت قادری، شاہ جمال سمیت تمام چھوٹے بڑے درباروں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔۔۔

Most Popular