سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک افغان طور خم بارڈر کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند۔۔۔۔۔

 سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک افغان طور خم  بارڈر کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند۔۔۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کے باعث پاک افغان طور خم بارڈر کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا،،، سیکیورٹی فورسز نے طور خم میں تمام سرکاری دفاتر بند کر کے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا،،، دونوں اطراف ٹرانسپورٹ اور پیدل آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،،، طورخم بارڈر پر بارڈرپرامیگریشن کاعمل روک کرایف سی تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرحد کو عبور کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے،، طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں،،، دوسری طرف ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سیہون دھماکے کے بعد افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کر کے چھہتر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست ان کے حوالے کی گئی،،، ترجمان کے مطابق افغان حکام کے ساتھ سخت موقف اپناتے ہوئے یہ واضح کیا گیا کہ افغان حکومت دہشتگردوں کے خلاف خود کارروائی کرے یا پھر انہیں پاکستان کے حوالے کرے۔۔۔ سانحہ سیہون شریف کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک افغان طور خم بارڈر کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا،،، پاک فوج نے افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کر کے انتہائی مطلوب چھہتر دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

Most Popular