سیہون سے واپس آنے والے رینجرز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا....

 سیہون سے واپس آنے والے رینجرز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا....

کراچی میں سپرہائی وے پر سیہون سے واپس آنے والے رینجرز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا،،جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،،منگھوپیر میں رینجرز نے کارروائی کے دوران گیارہ امن دشمن مارڈالے،،جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،، کارروائی میں دو اہلکار زخمی ہوئے،، رینجرز ترجمان کے مطابق سیہون شریف میں خود کش حملےکےبعد رینجرز کا قافلہ ریسکیو آپریشن مکمل کرکے واپس آرہاتھا،،کہ سپر ہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا،، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا ،،رینجرزنےبھی جوابی کارروائی کی،،جس میں سات دہشت گرد مارے گئے،،جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں خود کارہتھیار اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہاہے،، ترجمان کے مطابق منگھو پیر بھی میں رینجرز نےامن دشمنوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،،تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،،جس سےدو اہلکار زخمی ہو گئے،،جوابی کارروائی میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے ،،جن کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے،،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا،،

Most Popular