لاہوردھماکے میں ملوث دہشت گرد پکڑلئےدہشتگردوں کےافغانستان میں نیٹ ورک کا بھی پتہ چلالیا, فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہوردھماکے میں ملوث دہشت گرد پکڑلئےدہشتگردوں کےافغانستان میں نیٹ ورک کا بھی پتہ چلالیا, فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی, وزیراعلیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ لاہور دھماکے میں ملوث دہشت گرد پکڑ لئے, افسوس ناک واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے افغانستان میں نیٹ ورک کا بھی پتہ چلا لیا,شہباز شریف نے دہشت گردوں سے ایک ایک شہید کا بدلہ لیںے کے عزم کا بھی اظہار کیا, شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے, شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے,وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے بولے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے بیان پر افسوس ہوا, دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، اس پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ نہیں ہونی چاہیے,فوجی عدالتوں میں توسیع کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرتی ہے, فوجی عدالتوں کی وجہ سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا,وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب میں رینجرز آپریشن سے متعلق سوال پر کہا کہ رینجرز کے گرینڈ آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کریں گے, پاک فوج، رینجرز، سی ٹی ڈی، اور، دیگر سکیورٹی ادارے سب ملک کے لئے ہیں, جس ادارے کی خدمات کی ضرورت پڑی، وفاق سے مانگ لیں گے

Most Popular