ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں سے سخت تشویش ہے۔۔۔۔

 ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں سے سخت تشویش ہے۔۔۔۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں سے سخت تشویش ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در امد میں ناکام نظر آتی ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔ حکومت علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ اپنے کردار نبھانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا مگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی۔ حکومت نے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو اہمیت نہ دی اور وزارت خارجہ کو مضبوط وزیر کے بغیر چلا کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پرسخت تشویش ہے۔ حکومت کو شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

Most Popular