کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ  کے قریب  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  نو دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

ایس ایس پی راو انوار کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے جنجال گوٹھ کے ایک گھر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔جہاں رضی نامی خودکش حملہ آور اور نعمان معاویہ کی موجودگی کی اطلاع تھی ۔پولیس نے علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی, فائرنگ کے نتیجے میں نو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ راو انوار کے مطابق ہلاک افراد میں خودکش حملہ آور رضی بھی شامل ہے، جو رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حملےکی منصوبہ بندی کررہا تھا,ایس ایس پی رائو انوار کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان اور حب کے راستوں سے کراچی میں داخل ہوتے ہیں, ہلاک دہشتگرد کراچی میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

Most Popular