پشاورمیں تبلیغی مرکز میں دھماکے سے جانی نقصان کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ مچنی گیٹ میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا.

 پشاورمیں تبلیغی مرکز میں دھماکے سے جانی نقصان کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ  دھماکے کا مقدمہ تھانہ مچنی گیٹ میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا.

پھولوں کے شہر پشاور میں ایک بار پھر بارود کی بو پھیل گئی۔ چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں مسلمان رب کائنات کے حضور سربسجود ہونے کو تھے کہ دہشتگردوں نے قیامت ڈھا دی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب نماز مغرب ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکے کے وقت مرکز میں شب جمعہ کے لئے آٹھ سو سے زائد افراد جمع تھے۔ جماعت کی پچھلی صفوں میں ہونیوالا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں بھی دہل گئیں ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے کے زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاورمیں تبلیغی مرکز میں دھماکے سے جانی نقصان کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ مچنی گیٹ میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular