لاہور:مال روڈ پر احتجاج،متبادل ٹریفک پلان
لاہور:ٹریفک پلان کی نگرانی ایس پی ٹریفک سٹی اورصدرڈویژن کریں گے لاہور:متبادل ٹریک پلان کےلیے5 ڈی ایس پی،20انسپکٹر تعینات لاہور:8فوک لفٹر،3بریک ڈاؤنز،2اسپیشل اسکواڈ مال روڈ پر رہیں گے لاہور:513وارڈنزاور24لیڈی وارڈنزبھی مال روڈ پر تعینات ناصرباغ،ایوان تجارت روڈاورباغ جناح لارنس روڈپارکنگ کیلیےمختص،سی ٹی او
مال روڈ پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے متبادل سڑکوں سے ٹریفک کو گزار جارہا ہے جبکہ اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ڈولفن، پی آر یو مال روڈ کے اطراف گشت پر مامور ہیں۔
لاہور میں چیئرنگ کراس پر پاکستانی عوامی تحریک کے دھرنے کے باعث ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے ایس پی ٹریفک سٹی اور صدر ڈویژن کی نگرانی میں پانچ ڈی ایس پیز، بیس انسپکٹرزاور بڑی تعداد میں وارڈزنز ہیں۔ سی ٹی او رائے اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک سے متعلق مزید رہنمائی اور ٹریفک پلان جاننے کیلئے ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں۔ چیئرنگ کراس پر دھرنے کے باعث نہر سے مال پر آنے والے ٹریفک کو گورنر ہاؤس چوک سے بائیں ٹرن کروا کر چائینہ چوک بجھوایا جائیگا، چائینہ چوک سے ٹریفک براستہ گنگا رام چوک ،صفانوالہ ،مزنگ اڈہ جا سکے گی۔ گورنر ہاؤ س سے کسی قسم کی ٹریفک آواری چوک کیطرف نہیں جاسکے گی ۔ پی ایم جی چوک سے آنے والی ٹریفک کو انارکلی چوک اوربوٹا مل چوک سے براستہ اتھارٹن چوک لکشمی چوک بجھوایا جائیگا، شملہ پہاڑی سے ٹریفک فلیٹز،ڈیوٹی فری شاپ،کوپر روڈ اورشیشہ مارکیٹ بیڈن روڈ کی طرف جا سکے گی۔ سی ٹی او کی جانب سے ٹریفک جام سے بچنے کیلئے شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب مال روڈ پر اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔ ڈولفن، پی آر یو اور ایلیٹ کے جوان مال روڈ کے اطراف میں گشت پرمامور ہیں۔