عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا
لاہور میں عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں، لیکن وہ عمران خان کو بھی کہتے ہیں آپ بھی استعفیٰ دو، باہر آؤ لاٹھیاں اٹھاؤ جاتی امرا کی اینٹ سےاینٹ بجادو, سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف جس دن سچ بولےگاوہ اس کی زندگی کاآخری دن ہوگا، شریف برادران بڑے ڈھیٹ ہیں یہ تقریروں سے نہیں جائیں گے، نواز شریف نے امریکا کے کہنے پر ختم نبوت کا معاملہ چھیڑا، بھارت کو بھی اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نوازشریف نے دیا تھا، نوازشریف کے گھر میں حسینہ واجد بھی ہے، جبکہ شیخ مجیب الرحمان ان کے لیڈر بن چکے ہیں