ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برسات جاری ہے، کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، بارش کے بعد نکلے والی دھوپ حبس اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ کر رہی ہے، محکمہ موسمیات نے بدھ تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو نگی، چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، شدید بارش کے باعث دریاوٰں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں تئیس ملی میٹر ہوئی، کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پندرہ ملی میٹر بلوچستان میں خضدار میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دالبندین45 اور چلاس44، کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔

Most Popular