پاکستان سمیت دنیا بھر میں انصاف کا دن آج منایا جارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انصاف کا  دن آج منایا جارہاہے

انصاف کا عالمی دن منانے کا مقصد جرائم کے خاتمے کے عالمی نظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور دنیا کی توجہ نسل کشی اور انصاف کی فراہمی میں حائل رکاؤٹوں کیطرف توجہ دلانا ہے۔ دنیا بھر میں انصاف کی عدم فراہم سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ملکوں کے درمیان مسائل کا تصفیحہ نہ ہونے سے لوگ بدترین مظالم کا شکارہیں کشمیر،فلسطین شام اوردیگر ممالک پر بیرونی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی اورانصاف فراہم نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے۔کسی بھی معاشرے میں جب لوگوں کے حقوق پامال ہورہے ہوں اور انہیں انصاف فراہم نہ کیا جائے تو نتیجہ عدم برداشت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انصاف کی فراہمی کے بغیر معاشرے تباہی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسلام میں انصاف کی فراہمی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔ اسلام ریاست میں ہر صورت انصاف کی فراہمی پر زور دیتا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ انصاف کے متلاشی ہیں اگر انہیں انصاف فراہم کردیا جائے تو دنیا سے عدم برداشت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Most Popular