پشاور ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی

پشاور ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی

پشاور میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، حیات آباد کے علاقے میں فرنٹیر کور کے گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا، باغ ناران سے فرنٹیر کور کی گاڑی گزر رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھے کئے، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال متنقل کردیا گیا،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں بارہ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،،، موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور کی خودکش جیکٹ میں چھ جبکہ چھ کلوگرام بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے

Most Popular