گوادر کو جدید ساحلی شہر بنانے کیلئے ماسٹرپلان تیار کیاجارہاہے۔ احسن اقبال
منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کو بین الاقوامی معیار کا جدید ساحلی شہر بنانے کیلئے ایک ماسٹرپلان تیار کیاجارہاہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کئی ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے جن سے پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے عالمی معیار کی یونیورسٹی اور جدید ہسپتال قائم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساحلی شہر میں معاشی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔