سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی، درخواست میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور انہوں نے اپنے بھائی میاں نواز شریف کو چھ ارب کے تحائف دیئے ،اس رقم کی کوئی منی ٹریل نہیں، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے اپنے خاندان کی ملکیت شوگر ملز غیر قانونی طور پر منتقل کیں اور منتقلی کے لئےاثر و رسوخ استمعال کیا،، استدعا کی گئی کہ اختیارات سے تجاوز کرنے اورغیر قانونی اثاثے بنانے پر وزیر اعلی پنجاب کو نااہل قرار دیا جائے ، جبکہ جسٹس شاہد کریم اٹھارہ جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے

Most Popular