پاکستان اوربھارت کےڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ, پاک فوج کی گاڑی کو ٹارگٹ کرنے کے واقعے پر شدید احتجاج

پاکستان اوربھارت کےڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ, پاک فوج کی گاڑی کو ٹارگٹ کرنے کے واقعے پر شدید احتجاج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاک فوج کی گاڑی کو ٹارگٹ کرنے کے واقعے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔ اشتعال انگیزی نہ روکی گئی تو پاکستان مزید سخت اور مؤثر اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بھارتی اقدامات سے امن اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ایسے راستے اختیار نہیں کرنا چاہتے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کی سپلائی لائن منقطع کریں۔بھارت کی ایل اوسی کی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہوں گی، بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے۔۔ ایک روز قبل بھارتی فائرنگ سے چار جوان شہید جبکہ ایک جوان اور ایک عام شہری زخمی ہوا تھا

Most Popular