محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیش گوئی کردی۔
گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری محکمہ موسمیات نے سوموار سے ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کی بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔