سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانامہ جے آئی ٹی عمل درآمد بینچ تین روز سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانامہ جے آئی ٹی عمل درآمد بینچ تین روز سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہو گی،،، پانامہ جے آئی ٹی عمل درآمد بینچ پیر، جمعرات اور جمعہ کے روز سماعت کرے گا،،،، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ پیر کے روز جے آئی ٹی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کے جواب کا جائزہ لے گا،،، جبکہ بائیس جون کو جے آئی ٹی تیسری پندرہ روزہ تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی،،، نہال ہاشمی شو کاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت بھی آئندہ ہفتے ہو گی،،،، تئیس جون کی سماعت پر سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے جواب جمع کرایا جائے گا،،، نیب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت منگل کو ہو گی،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا

Most Popular