ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم شہید پر حملہ خودکش تھا۔۔ چودھری اسلم کے گن مین کامران کے دہشت گردوں سے رابطے تھے,انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب

 ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم شہید پر حملہ خودکش تھا۔۔ چودھری اسلم کے گن مین کامران کے دہشت گردوں سے رابطے تھے,انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سول لائن میں پریس کانفرنس میں راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے تین مارچ کو مہران ٹاؤن کورنگی میں پولیس مقابلے کے بعد چار ملزم گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزموں میں جاوید عرف قاری، وزیر حسین عرف ریحان، ظفر علی عرف سائیں اور سید حسان علی عرف شاہی جی شامل ہیں۔۔ کالعدم تنظیم کے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ایک گھر میں خفیہ رکھا گیا بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ پکڑا گیا,انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزموں نے سنسنی خیز انکشافات کئے, راجا عمر خطاب کے مطابق چودھری اسلم پر حملہ خودکش تھا جس میں دہشت گرد نعیم اللہ ملوث تھا, چودھری اسلم کی شہادت میں گن مین کامران کے ملوث ہونے کے کئی شواہد ملے۔۔ گن مین کامران کے دہشت گرد عمران عرف موٹا سے قریبی مراسم تھے۔۔ کامران اور دہشت گرد عمران ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔۔ چودھری اسلم پر حملے سے چند دن پہلے کامران نے ایک کروڑ روپے کی انشورنس کرائی, گن مین کامران ایک کالعدم تنظیم سے ہمدردی رکھتا تھا

Most Popular