پاکستان میں پھر گرج چمک کے ساتھ بارشیں شروع ہونےکوہیں۔

پاکستان میں پھر گرج چمک کے ساتھ بارشیں شروع ہونےکوہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے چند علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لسبیلا میں بارہ ملی یٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو میں صفر، گلگت چار،کوئٹہ سات،اسلام آباد آٹھ، پشاور گیارہ جبکہ لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular