پی آئی اے پریمئیر سروس کو 2 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ

پی آئی اے پریمئیر سروس کو 2 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کواپنی پریمئیرسروس سے گزشتہ برس کے صرف ساڑھے 4 ماہ میں 2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہوابازی ڈویژن نے قومی ایئرلائن کی پریمیئرسروس میں گھاٹے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 2016 سے 31دسمبر2016تک ساڑھے 4 ماہ کے دوران پریمیئرسروس پر3 ارب 90 کروڑروپے خرچ ہوئے جب کہ اس دوران آمدنی ایک ارب 80کروڑروپے رہی، اس طرح پریمیئرسروس سے قومی خزانے کو2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے ملک کے مختلف شہروں سے برطانیہ کے لیے خصوصی پریمئیرسروس شروع کی تھی جس کے لئے سری لنکا کی قومی فضائی کمپنی سے طیارے لیزپرحاصل کئے تھے اوراس کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا۔

Most Popular