چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام بناتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو انجام تک پہنچا دیا

چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام بناتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو انجام تک پہنچا دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر میں گھسنے کی کوشش کی، جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا، فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، حملے میں شہید اہلکار لانس نائیک نعیم اللہ کی نماز جنازہ شبقدر میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی، جس میں ایف سی افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی،،، اس موقع پر شہید کو سلامی بھی پیش کی گئی,میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے بتایا کہ ٹرینرزکی طرح کالےکپڑےپہنے, دو دہشتگردوں نے صبح سویرے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، دہشتگردوں کی کوشش تھی کہ ہمارے حوصلے پست کریں مگر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر محاذ پر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے,کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ ایف سی جوانوں نےبہادری کی داستانیں درج کیں، خودکش حملہ آورکی نشاندہی اوراسکامقابلہ کرنابڑی بات ہے، ایف سی فورس کراچی سےکشمیرتک سیکیورٹی فرائض انجام دےرہی ہے، ایف سی واحدسول فورس ہےجومحدودوسائل میں کام کررہی ہے،ایف سی کاڈسپلن اوربہادری کی کوئی اورمثال نہیں

Most Popular