بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان کے علاوہ باقی ملک میں سورج نے آنکھیں دیکھانا شروع کردیں۔

بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان کے علاوہ باقی ملک میں سورج نے آنکھیں دیکھانا شروع کردیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج نے ایک بار پھر آنکھیں دکھانا شروع کردیں،آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں چھبیس ملی میٹر ریکارڈکی گئی،کوہاٹ میں بیس،سرگودھا اورساہیوال میں سات،میانوالی پانچ،ڈی جی خان چار، بہاولپور میں تین جبکہ موہنجوداڑو میں دو ملی میٹر بارش ہوئی۔

Most Popular