حکمران قوم کی آنکھوں میں بہت عرصے سے دھول جھونک رہے ہیں، عمرا ن نے کچھ چھپایا نہ ہی جھوٹ بولا, نعیم الحق

حکمران قوم کی آنکھوں میں بہت عرصے سے دھول جھونک رہے ہیں، عمرا ن نے کچھ چھپایا نہ ہی جھوٹ بولا, نعیم الحق

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے، حکومت پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے نئی نئی ترکیبں تلاش کر رہی ہے، حکومت جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، حکمرانوں کی حکمت عملی ہے کہ پی ٹی آئی کو زیاہ کیسز میں الجھایا جائے، حکمران قوم کی آنکھوں میں بہت عرصے سے دھول جھونک رہے ہیں، عمران خان نے کچھ چھپایا نہ ہی جھوٹ بولا,
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے بهائی کو بچانے کیلئے ماڈل ٹاؤن کیس رپورٹ اور صاحبزادی کو بچانے کیلئے ڈان لیکس رپورٹ چھپائی، معلوم ہے کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام ہے،،، مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں ڈان لیکس معاملے پر مجھے عدالت بلائیں

Most Popular