سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا

اٹھارہ صفحات پرمشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حج کوٹے کیلئے تمام درخواستوں کا جائزہ میرٹ پر لیا جائے، کوٹہ الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں اور اس کے طریقہ کار سے عدالت کو ایک ماہ میں آگاہ کیا جائے، فیصلے میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کوٹہ کسی تنظیم کو نہیں پاکستان کو دیتی ہے، کوٹے کے حامل افراد کو بار بار نوازنے کا کوئی جواز نہیں، کوٹے پر اجارہ داری قائم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،حکومت حجاج کے استحصال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جبکہ وزارت مذہبی امور حج آرگنائزر گروپ کو نواز رہی ہے،عدالت نے حکم دیا کہ وزارت مذہبی امور مسابقتی کمیشن کی سفارشات سے رہنمائی لے

Most Popular