طیارے سے منشیات کی برآمدگی سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا، قومی ایئر لائن کا نہیں ملکی وقار کا معاملہ ہے،مشیر ہوا بازی سردار مہتاب

طیارے سے منشیات کی برآمدگی سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا، قومی ایئر لائن کا نہیں ملکی وقار کا معاملہ ہے،مشیر ہوا بازی سردار مہتاب

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی سردارمہتاب عباسی کاکہنا تھا کہ سرکاری طور پر برطانیہ سے طیارہ واقعے پر ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی، ماضی میں بہت ایسے واقعات ہوئے ہیں جو افسوسناک ہیں، برطانیہ کے ساتھ مل کر معاملے کے تحقیقیات کے لیے جے آئی ٹی بنا رہے ہیں جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے,سردار مہتاب نے کہا کہ پی آئی اے کے حوالے سے ہمیشہ منفی خبریں ہی چلتی ہیں, یہ معاملہ صرف پی ائی اے کا نہیں،یہ ملکی وقار کا مسئلہ ہے, ائیر لائن کے تمام عملہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، ماضی کی طرح کسی بھی واقعے پر مٹی نہیں ڈالیں گے,سردار مہتاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ادارہ بے نظمی کا شکار رہا ،جرائم پیشہ افراد نے اگر ایئرلائن کو استعمال کیا تو معاف نہیں کریں گے

Most Popular