نواز شریف نے ہانگ کانگ کے تاجروں کو سی پیک میں حصہ لینےکی پیشکش کردی

نواز شریف نے ہانگ کانگ کے تاجروں کو سی پیک میں حصہ لینےکی پیشکش کردی

وزیراعظم نوازشریف اورہانگ کانگ کےچیف ایگزیکٹولی چن یانگ کی ہانک کانگ کےگورنمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نواز شریف نے ہانگ کانگ کےتاجروں کو اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ لینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےہانگ کانگ کےساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کےفروغ کےوسیع امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانک کانگ کی کئی کمپنیوں کےپاکستان میں مستقل دفاترہیں، پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسی میں سرمایہ کاروں کے لئےبےپناہ مواقع ہیں۔ چن یانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورہانگ کانگ مختلف شعبوں میں تعاون کررہےہیں، دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی شعبےمیں تعاون بڑھایاجائے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے ، وزیراعظم سے بیجنگ انٹرپرائزز گروپ کمپنی کے سربراہ وانگ ڈونگ نے بھی ملاقات کی۔۔ جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا

Most Popular